LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

حسن نواز کی شاندار پیش رفت، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 49ویں پوزیشن حاصل

حسن نواز کی شاندار پیش رفت، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 49ویں پوزیشن حاصل

اسپورٹس ڈیسک

07-Oct-2026
|

کھیل

حسن نواز کی شاندار پیش رفت، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 49ویں پوزیشن حاصل

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز نے 62 درجے ترقی کرکے 49ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ صائم ایوب ایک درجے بہتری کے بعد 38ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک اور جوز بٹلر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے شریاش ایئر 18 درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے پاکستان کے ابرار احمد کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ابرار احمد دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے، پاکستان کے صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp