LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، ن لیگ نے اہم مرحلے کا آغاز کردیا، مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، ن لیگ نے اہم مرحلے کا آغاز کردیا، مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع

ویب ڈیسک

16-Aug-2026
|

خاص خبریں

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، ن لیگ نے اہم مرحلے کا آغاز کردیا، مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، پارٹی قیادت نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آج مری گورنر ہاؤس میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران بھی انٹرویو پینل کا حصہ ہوں گے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، نثارہ عباسی، مریم کشمیری، ماریہ اقبال ترانہ اور ناصرہ خان کے نام زیر غور ہیں، جبکہ ڈڈیال سے شعیب عابد کی والدہ کا نام بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے حتمی ناموں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔ خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ ہونے کے بعد 17 اگست کو انتخابی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 18 اگست کو متوقع ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں 25 جنرل نشستوں کے ساتھ قانون ساز اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

خواتین، ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور اوورسیز کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی اسمبلی میں مجموعی تعداد 31 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا منظرنامہ مزید واضح ہوجائے گا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حکومت بنانے کے لیے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp