وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں، گڈگورننس، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف جاری احتسابی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اکتوبر 2025 سے اب تک 827 کیسز میں سے 589 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔
بریفنگ کے مطابق 128 ملازمین کو ملازمت سے فارغ جبکہ 6 کو جبری ریٹائر کیا گیا، جبکہ مزید 198 کیسز پر کارروائی جاری ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرز حکمرانی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔








