کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 78 ہزار 974 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 555 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 195 ڈالر پر پہنچ گئی۔








