کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں جاری کمی کا سلسلہ رک گیا، پاکستان میں سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 368 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 125 ڈالر کا ہوگیا۔








