LogoMonday, July, 20, 2026

News Point PK

ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک ماہ سے گیس بند، مکینوں کی وزیرِ پیٹرولیم سے فوری بحالی کی اپیل

ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک ماہ سے گیس بند، مکینوں کی وزیرِ پیٹرولیم سے فوری بحالی کی اپیل

ویب ڈیسک

16-Jul-2026
|

شہر قائد

ایف بی ایریا بلاک 14 میں ایک ماہ سے گیس بند، مکینوں کی وزیرِ پیٹرولیم سے فوری بحالی کی اپیل

کراچی: فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نصیر آباد کے مکینوں نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے گیس کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلسل گیس بند ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا ممکن نہیں رہا اور وہ روزانہ ہوٹل سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ کم آمدنی والے کئی خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مکینوں نے الزام عائد کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہیلپ لائن 1199 پر متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا، بلکہ شکایات کو کارروائی کیے بغیر ہی "حل شدہ" قرار دے کر بند کر دیا گیا۔

متاثرین نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گیس کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس جی سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور غفلت کے ذمہ دار افسران و عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp