LogoSunday, July, 19, 2026

News Point PK

کراچی میں منشیات فروش نیٹ ورک کو دھچکا، کوکین گینگ کی مبینہ سربراہ کا بھائی گرفتار

کراچی میں منشیات فروش نیٹ ورک کو دھچکا، کوکین گینگ کی مبینہ سربراہ کا بھائی گرفتار

ویب ڈیسک

19-Jul-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی میں منشیات فروش نیٹ ورک کو دھچکا، کوکین گینگ کی مبینہ سربراہ کا بھائی گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اور مبینہ کوکین گینگ کی سربراہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران مراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، نصف کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، نقد رقم، پرس اور قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ ترسیل میں ملوث تھا اور نوجوانوں تک منشیات پہنچانے والے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کامران مراد اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایسٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مبینہ منشیات نیٹ ورک اور انمول عرف پنکی سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp