LogoSunday, July, 19, 2026

News Point PK

کراچی میں بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت اشیا برآمد، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی میں بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت اشیا برآمد، مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

19-Jul-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی میں بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں مضرِ صحت اشیا برآمد، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی میں ایک وفاقی سول حساس ادارے نے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر شہر کی بڑی گٹکا فیکٹری بے نقاب کر دی، جہاں سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا، ماوا اور لاکھوں روپے مالیت کی چھالیا برآمد کر لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری مبینہ طور پر گینگ وار سے وابستہ عناصر کی سرپرستی میں چلائی جا رہی تھی اور یہاں تیار ہونے والا گٹکا اور ماوا کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

کارروائی کے دوران مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ مبینہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش اور مزید گرفتاریوں کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی حتمی مالیت اور کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp