LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

مکمل فٹ ہوں، تمام توجہ 2027 ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، فخر زمان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

مکمل فٹ ہوں، تمام توجہ 2027 ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، فخر زمان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسپورٹس ڈیسک

31-Jul-2026
|

کھیل

مکمل فٹ ہوں، تمام توجہ 2027 ورلڈ کپ پر مرکوز ہے، فخر زمان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، بھرپور ٹریننگ اور بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ان کی تمام تر توجہ 2027ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر مرکوز ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر زمان نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ سے جاری تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوا، جہاں ان تکنیکی اور فٹنس مسائل پر کام کیا گیا جو میچز کے دوران سامنے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی وقت موجود ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا بہترین موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران کئی ایسے نوجوان کرکٹرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا جو پہلے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی توجہ میں نہیں تھے، اور یہ تجربہ ان کے مستقبل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اس وقت مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے، لیکن ہر بڑی ٹیم کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ ٹیم جلد دوبارہ کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوگی۔

اپنی فٹنس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ مکمل ریکور ہو چکے ہیں، بیٹنگ شروع کر دی ہے اور آئندہ نیشنل چیمپئنز کپ سے باقاعدہ مسابقتی کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں فخر زمان نے کہا کہ صرف پی ایس ایل کے ایک دو میچز کی کارکردگی پر کسی کو غیر معمولی کھلاڑی قرار نہیں دینا چاہیے۔ ان کے مطابق قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے کے لیے معیار، تسلسل اور عمدہ فارم کا مظاہرہ ضروری ہے، کیونکہ ڈومیسٹک، لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میں واضح فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ آرڈر سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، تاہم بعض معاملات میڈیا پر زیر بحث نہیں لائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کو اپنی ذاتی ترجیح پر مقدم رکھتے ہیں اور اسی سوچ کے ساتھ تیاری کر رہے ہیں۔

فخر زمان نے جنوبی افریقا میں کھیلنے کی یادوں کو بھی خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی باؤنسی وکٹیں ان کے کھیل کے انداز سے مطابقت رکھتی ہیں، اسی لیے وہ 2027ء کے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp