LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت موبائل میڈیکل کیمپ، ہزاروں شہری مستفید

راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت موبائل میڈیکل کیمپ، ہزاروں شہری مستفید

ویب ڈیسک

08-Aug-2026
|

خاص خبریں

راولاکوٹ میں پاک فوج کا مفت موبائل میڈیکل کیمپ، ہزاروں شہری مستفید

راولاکوٹ: پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے 15 چوک میں موبائل فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 5 ہزار 300 سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ ماہر طبی عملے نے 141 سے زائد افراد کا طبی معائنہ بھی کیا۔

موجودہ صورتحال میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر شہریوں نے پاک فوج کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔

راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp