LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک

21-Aug-2026
|

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 52 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 210 روپے اضافے سے 7 ہزار 379 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 180 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 326 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp