پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ہوگئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 87 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 601 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 17 ہزار 640 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس سونا 42 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 646 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔
یوں پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔








