LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، اہم ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر غور، آبنائے ہرمز کی بحالی پر مشاورت

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، اہم ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر غور، آبنائے ہرمز کی بحالی پر مشاورت

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

خاص خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، اہم ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر غور، آبنائے ہرمز کی بحالی پر مشاورت

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران مکمل ہوگیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران گئے۔ ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جاری تنازع کے جلد خاتمے کے لیے مختلف اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے علاقائی امن و استحکام اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی۔

ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp