LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ، آج گرم ترین دن کا امکان ، شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ، آج گرم ترین دن کا امکان ، شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

ویب ڈیسک

02-May-2026
|

تازہ ترین

کراچی میں شدید گرمی کا الرٹ، آج گرم ترین دن کا امکان ، شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

کراچی میں آج ہفتے کے روز شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں آج گرم ترین دن ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی گرمی کی شدت اپنے عروج پر رہی اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جبکہ رات کے اوقات میں بھی ہوا نہ ہونے کے باعث حبس برقرار رہا۔

ماہرین نے بتایا کہ آج شہر میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ مضافاتی علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھو سکتا ہے۔

تاہم ہوا کی رفتار کم اور نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث دوپہر کے اوقات میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اس گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنے سے گریز کریں۔ بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے تاکہ شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp