LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، عوامی خواہشات کا احترام کیا جائے، محمد علی درانی

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، عوامی خواہشات کا احترام کیا جائے، محمد علی درانی

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر، عوامی خواہشات کا احترام کیا جائے، محمد علی درانی

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں نئے صوبوں کے قیام کی قراردادیں موجود ہیں، وہاں عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب میں ’’نئے صوبوں کا قیام، ضرورت یا سیاسی دباؤ؟‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے پاکستان نہیں ٹوٹے گا بلکہ انتظامی معاملات چلانے میں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو رائلٹی، وسائل اور بنیادی سہولیات میسر آتی ہیں اور لوگوں کی مشکلات کم ہوتی ہیں تو نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں۔

سابق وفاقی وزیر نے بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں مؤثر بلدیاتی نظام کے بغیر حکمرانی کا تصور نہیں کیا جاسکتا، موجودہ نظام اس انداز میں نہیں چل سکتا، اس لیے نئے انتظامی یونٹس بنانا ہوں گے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ انتظامی اور سیاسی اصلاحات بھی ضروری ہیں۔ ان کے بقول صرف صوبوں کی تعداد بڑھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا بھی ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں نہیں، تاہم جن صوبوں میں نئی اکائیوں کے قیام کی قراردادیں موجود ہیں، وہاں عوامی مطالبے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp