LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

عید میلاد النبی ﷺ: کراچی میں تین مرکزی جلوس، ٹریفک پلان جاری

عید میلاد النبی ﷺ: کراچی میں تین مرکزی جلوس، ٹریفک پلان جاری

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

تازہ ترین

عید میلاد النبی ﷺ: کراچی میں تین مرکزی جلوس، ٹریفک پلان جاری

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کراچی میں تین مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، جن کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوسوں کے دوران ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا، جبکہ صرف خصوصی پاس رکھنے والی گاڑیوں کو اس شاہراہ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔

پہلا مرکزی جلوس شہید مسجد کھارادر سے مولانا یعقوب عطاری کی قیادت میں دوپہر ڈھائی بجے برآمد ہوگا، جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزار حبیب مسجد پہنچ کر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔

دوسرا جلوس نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے مولانا اکبر درس کی قیادت میں دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگا اور عصر کے وقت آرام باغ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

تیسرا مرکزی جلوس مولانا شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں نیو میمن مسجد سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا اور شام 6 بجے نشتر پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے اختتام پر نشتر پارک میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوسوں کے دوران متبادل راستے اختیار کریں۔ مختلف ڈائیورژنز پر ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کے روز کراچی میں ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے اور چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp