LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ڈیولوشن کا نعرہ، سندھ حکومت کا مصطفیٰ کمال کو جواب

ڈیولوشن کا نعرہ، سندھ حکومت کا مصطفیٰ کمال کو جواب

ویب ڈیسک

22-Aug-2026
|

تازہ ترین

ڈیولوشن کا نعرہ، سندھ حکومت کا مصطفیٰ کمال کو جواب

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے نئے انتظامی یونٹس اور ڈیولوشن سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی نوعیت کے محکمے کی وزارت سنبھال کر ڈیولوشن کی بات کرنا کھلا تضاد ہے-

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعدیہ جاوید نے کہا کہ ڈیولوشن کا مطالبہ کرنے والوں کو پہلے اپنی وزارت اور اس کے دائرۂ اختیار کو دیکھنا چاہیے۔ ان کے بقول وفاق کو سندھ کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور اپنے رویے کا بھی حساب دینا ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت نے حیدرآباد، سکھر موٹروے کی تاخیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھ کا یہ اہم منصوبہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے، جبکہ دوسری جانب دیگر صوبوں میں موٹروے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال وفاقی ترجیحات اور دہرے معیار پر سوال اٹھاتی ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کی بندرگاہوں سے حیدرآباد اور سکھر تک زمینی رابطے کی خستہ حالی سے عوام، مسافر اور کاروباری طبقہ مسلسل مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ کو اختیارات کی منتقلی کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور دوسری جانب صوبے کے بنیادی ڈھانچے کے دیرینہ منصوبوں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، جس سے سندھ میں احساسِ محرومی مزید بڑھ رہا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp