LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

بلوچستان میں 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کا فیصلہ، غیر رسمی تعلیم کا بڑا منصوبہ منظور

بلوچستان میں 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کا فیصلہ، غیر رسمی تعلیم کا بڑا منصوبہ منظور

ویب ڈیسک

31-Jul-2026
|

تازہ ترین

بلوچستان میں 18 لاکھ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے کا فیصلہ، غیر رسمی تعلیم کا بڑا منصوبہ منظور

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں غیر رسمی تعلیم کے فروغ کے لیے بڑے منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے تحت مختلف وجوہات کے باعث تعلیم سے محروم لاکھوں بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تقریباً 18 لاکھ ایسے بچوں کو، جو رسمی تعلیم سے باہر ہیں، غیر رسمی تعلیم کے ذریعے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے پر پانچ سال میں مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ پہلے سال کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ یہ منصوبہ محکمۂ سماجی بہبود کی نگرانی میں چلایا جائے گا اور اس میں 9 سے 16 سال عمر کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لایا جا سکے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp