ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھٹنی گروپ سے تھا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد اسامہ کو بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشت گرد شعیب کا بھائی بتایا گیا ہے۔








