اسلام آباد: وزیر بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026ء کی برانز میڈلسٹ پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار محمد بھی موجود تھے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے فاطمہ زہرا کو بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے پر انعامی رقم کا چیک بھی پیش کیا۔
وزیر بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ فاطمہ زہرا نے اپنی محنت، عزم اور شاندار کارکردگی سے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی خاتون باکسر کی کامیابی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں ملک کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی فاطمہ زہرا کی کامیابی کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








