LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

چینی وفد کا پاکستان میں اقتصادی و تجارتی دورہ، سی پیک منصوبوں کیلئے نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

چینی وفد کا پاکستان میں اقتصادی و تجارتی دورہ، سی پیک منصوبوں کیلئے نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

ویب ڈیسک

08-May-2026
|

پاکستان

چینی وفد کا پاکستان میں اقتصادی و تجارتی دورہ، سی پیک منصوبوں کیلئے نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے

پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی پیک کی کامیابی کیلئے چین کا 52 رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پہلی بار پاکستان پہنچ گیا ہے، یہ ہائی پروفائل چینی وفد 8 سے 14 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

تجارتی چینی وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دوروں کے دوران بی ٹو بی معاہدے کرے گا، پاک چائنا بزنس کونسل کے مطابق چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر اور انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا۔

علاوہ ازیں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی پروگرام کے ذریعے وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے بھی کرے گا۔ اسی طرح کراچی میں اعلیٰ سطحی چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات کے اہم معاہدے بھی ہوں گے۔

اس دورے کے دوران پاک چین سی پیک منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے متوقع ہیں۔

وفد کے دورے کے دوران فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔ کراچی میں چینی وفد سے اہم ملاقات کے دوران جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک نے تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کے لیے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp