LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

ویب ڈیسک

08-Oct-2026
|

تازہ ترین

آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، تاہم ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملٹری آپریشن، ایمرجنسی اور ڈرون حملوں کی اجازت مانگی گئی، جس سے انہوں نے انکار کیا۔ ان کے بقول دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے پیش کردہ سات مطالبات میں سے ایک بھی غیر آئینی ثابت نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی تجویز کردہ پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں صوبے میں امن بحال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک کو تقسیم کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp