LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

تبدیلی دعووں سے نہیں، عملی اقدامات سے آتی ہے، احسن اقبال

تبدیلی دعووں سے نہیں، عملی اقدامات سے آتی ہے، احسن اقبال

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

پاکستان

تبدیلی دعووں سے نہیں، عملی اقدامات سے آتی ہے، احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، اچھے استاد قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اساتذہ کی محنت سے ملک کا مستقبل روشن اور مضبوط بنتا ہے۔ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچے غربت کی زنجیریں توڑ سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال آج علم اور یونیورسٹیوں کا شہر بن چکا ہے، یہ تبدیلی محض دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔ ان کے مطابق نارووال میں تعلیمی اداروں کے قیام سے نوجوانوں، بالخصوص طالبات، کو اپنے ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال کے نوجوانوں کو میڈیکل تعلیم کے لیے ضلع سے باہر جانے کی ضرورت نہیں، جبکہ یو ای ٹی نارووال میں سینکڑوں طالبات انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور یونیورسٹی آف نارووال میں بھی ہزاروں طالبات زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ذہنی آزادی برقرار رکھیں اور نفرت و تعصب کو سوچ پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ان کے بقول آزادانہ سوچ ہی انسان کو ترقی اور نئے افکار کی بلندیوں تک لے جاتی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp