اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا، جس میں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ نے شرکت کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا 11 اور تیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا۔
نئے ٹی20 سیٹ اپ کے تحت صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس ہوں گے۔ قومی ٹیم ہوم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔








