LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا توڑ، سندھ حکومت کا سرکاری گندم جاری کرنے کا اعلان

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا توڑ، سندھ حکومت کا سرکاری گندم جاری کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

07-Oct-2026
|

تازہ ترین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا توڑ، سندھ حکومت کا سرکاری گندم جاری کرنے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آٹے کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گندم 12 ہزار 500 روپے فی 100 کلوگرام بوری کے حساب سے جاری کی جائے گی، تاکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان روکا اور صارفین کو ریلیف دیا جاسکے۔

محکمہ خوراک کے مطابق سندھ کے سرکاری ذخائر میں اس وقت 3 لاکھ 46 ہزار 414 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، جبکہ پاسکو سے مزید 1 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن اور درآمدی گندم سے 3 لاکھ میٹرک ٹن صوبائی ذخائر میں شامل کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں اس وقت 1 لاکھ 35 ہزار 948 میٹرک ٹن گندم موجود ہے، جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ریجنز کیلئے بھی اضافی گندم مختص کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ حکومتی اقدام کا فائدہ براہِ راست صارفین تک پہنچایا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں ریٹیل آٹے کی قیمت 165 سے 170 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اضافی گندم کی مارکیٹ میں فراہمی سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کی توقع ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp