LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے، نئی قیمتیں جاری، پیٹرول 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے، نئی قیمتیں جاری، پیٹرول 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگیا

ویب ڈیسک

08-May-2026
|

پاکستان

پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے، نئی قیمتیں جاری، پیٹرول 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 399 روپے 58 پیسے تھی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 399 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp