LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، پنجگور میں 5 دہشت گرد ہلاک

فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، پنجگور میں 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

11-Aug-2026
|

خاص خبریں

فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، پنجگور میں 5 دہشت گرد ہلاک

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اگست کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پنجگور میں کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی تلف کردیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کیا گیا تاکہ علاقے میں موجود ممکنہ خطرات اور دہشت گردوں کے کسی بھی خفیہ ٹھکانے کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجگور میں کارروائی ملک میں امن و امان کے قیام اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp