کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 488 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 31 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 119 ڈالر پر آگئی ہے۔








