LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن سوچ ہے، شرجیل میمن کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن سوچ ہے، شرجیل میمن کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

تازہ ترین

غریبوں کی امداد کو بھیک کہنا غریب دشمن سوچ ہے، شرجیل میمن کا حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی امداد کو بھیک قرار دینا غریب دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد پر تنقید کرنا اور ان کی تضحیک کرنا افسوسناک ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو دو وقت کی روٹی کے لیے سہارا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا بے حسی کے مترادف ہے۔ انہوں نے حافظ نعیم الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی امداد کو متنازع بنانے کے بجائے عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی کارکردگی پیش کریں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ غربت پر طعنے دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس کے خاتمے کے لیے عملی اور انقلابی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ ان کے مطابق غریبوں کی مدد کرنا ان کی تذلیل نہیں بلکہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شرجیل میمن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام مستحق خاندانوں کو سہارا فراہم کرتا ہے اور عالمی اداروں نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام پر تنقید سے غریب خواتین اور ضرورت مند خاندانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے غریب طبقے کو مالی معاونت فراہم کی، جبکہ جماعت اسلامی کو سیاسی بیانات کے بجائے عوامی خدمت کے عملی اقدامات سامنے لانے چاہییں۔

شرجیل انعام میمن نے کراچی کی سیاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہری جماعت اسلامی کو پسند کرتے تو شہر کے میئر پیپلز پارٹی سے نہ ہوتے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp