LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح ، بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی

آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح ، بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی

اسپورٹس ڈیسک

16-Aug-2026
|

کھیل

آسٹریلوی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح ، بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی

ڈارون: بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی اور آسٹریلوی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی۔

ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلا دیش نے 426 رنز بنا کر 228 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 284 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں بنگلا دیش کو کامیابی کے لیے صرف 57 رنز کا ہدف ملا، جو مہمان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کی تاریخی کامیابی میں فاسٹ بولر حسن محمود نے نمایاں کردار ادا کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مہدی حسن میراز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی، تاہم ان کی 104 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp