LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

بلوچستان : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

ویب ڈیسک

27-Sept-2026
|

تازہ ترین

بلوچستان : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز میں 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شعبان، زیارت، نوشکی اور مند میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ شعبان اور گردونواح میں 21 ستمبر سے جاری آپریشن کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں مزید 23 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے وسیع علاقے کو کلیئر کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع نوشکی میں الگ انٹیلی جنس بنیاد آپریشن کے دوران 11 جبکہ مند کے علاقے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر گزشتہ 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی کو دہشت گردوں کے خطرے سے نجات دلانے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور خطرے کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp