LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

تازہ ترین

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp