مظفرآباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی مجوزہ فہرست پارٹی صدر نواز شریف کو ارسال کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے خواتین کی نشستوں پر ماریہ اقبال، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست کے لیے راجا شاداب سکندر جبکہ علما و مشائخ کی نشست کے لیے پیر مظہر سعید کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجا محمد جاوید کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف دیں گے، جس کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔








