LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل، باغ اور حویلی میں ووٹوں کی گنتی جاری

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل، باغ اور حویلی میں ووٹوں کی گنتی جاری

ویب ڈیسک

10-Aug-2026
|

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: تیسرے مرحلے کی پولنگ مکمل، باغ اور حویلی میں ووٹوں کی گنتی جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے بعد متعلقہ پریزائڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بیلٹ باکسز کھول کر ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد مختلف پولنگ اسٹیشنز سے نتائج مرتب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ امیدواروں اور ان کے حامیوں کی نظریں ابتدائی نتائج پر مرکوز ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بعض پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو انتخابی عمل کی نگرانی سے روکنا شفاف انتخابات کے تقاضوں کے منافی ہے۔

شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا بے ضابطگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن شکایات کا فوری ازالہ کرے اور انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج سامنے آنے پر امیدواروں کی کامیابی اور شکست کی صورتحال واضح ہوگی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp