LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے بعد 15 فیصد اضافی وظیفے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے بعد 15 فیصد اضافی وظیفے کا اعلان

ویب ڈیسک

05-Oct-2026
|

صحت

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے بعد 15 فیصد اضافی وظیفے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج اور ہڑتال کے بعد ڈیوٹی پر موجود رہنے والے ڈاکٹرز اور ٹرینیز کے لیے 15 فیصد اضافی وظیفے کا اعلان کردیا۔

حکومت کے مطابق ہڑتال میں حصہ نہ لینے اور احتجاج کے دوران فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز کو 15 فیصد اضافی ادائیگی کی جائے گی، جبکہ ہڑتال میں شامل رہنے والے ٹرینیز کو اضافی وظیفہ نہیں دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی جی ایم آئی نے ہڑتال کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے میڈیکل آفیسرز اور ٹرینیز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دو روز کے اندر ٹرینیز کے نام، شعبہ، ٹریننگ لیول اور ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ سمیت مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ٹرینیز کی حاضری اور ڈیوٹی کی تصدیق متعلقہ شعبے کے چیئر سے کرائی جائے گی، جبکہ ہڑتال کے دوران ڈیوٹی نہ دینے والے ٹرینیز کا اضافی 15 فیصد وظیفہ تنازع حل ہونے تک زیرِ التوا رہے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp