ایران کے خلاف امریکا کی ممکنہ نئی فوجی کارروائی کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جمعرات کو 5 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے مختلف آپشنز تیار کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد برینٹ خام تیل 5 فیصد اضافے سے 105.46 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 92.82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا، تیل کی قیمتوں میں ابتدائی تیزی کچھ کم ہوگئی۔
ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے خطرات اور خطے میں توانائی کی رسد سے متعلق خدشات عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات بن رہے ہیں۔








