LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

شہریوں کیلئے الرٹ، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

شہریوں کیلئے الرٹ، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک

03-May-2026
|

پاکستان

شہریوں کیلئے الرٹ، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

شہر قائد میں آج اور کل موسم گرم و خشک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ گرمی کی لہر کے دوران پارہ 40 ڈگری یا اس سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے معطل بعد ازاں فعال ہو جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنا اہم پہلو ہے۔

حالیہ گرمی کی لہر کے دوران نمی کا تناسب دن کے وقت 28 تا 30 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج مزید ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp
شہریوں کیلئے الرٹ، کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان | News Point PK | News Point PK