LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سندھ میں منہ کے کینسر کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، نوجوان سب سے زیادہ متاثر

سندھ میں منہ کے کینسر کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، نوجوان سب سے زیادہ متاثر

ویب ڈیسک

17-Jul-2026
|

تازہ ترین

سندھ میں منہ کے کینسر کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، نوجوان سب سے زیادہ متاثر

سندھ، خصوصاً کراچی میں منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین صحت نے گٹکا، ماوا، پان، چھالیہ اور دیگر تمباکو مصنوعات کے بڑھتے استعمال کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سندھ میں منہ کے کینسر کے کیسز میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کم عمر افراد بھی تیزی سے اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔ کراچی کے ضلع جنوبی، ساحلی اور مضافاتی علاقوں سے سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی کینسر رجسٹری نے 2017 سے 2021 کے دوران سندھ میں 65 ہزار 886 جبکہ ڈاؤ کینسر رجسٹری نے 2010 سے 2019 کے دوران منہ اور ہونٹوں کے کینسر کے 22 ہزار 858 کیسز ریکارڈ کیے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں کینسر کے مریضوں کے لیے مخصوص اسپتال نہ ہونے کے باعث علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اگرچہ کراچی میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مراکز پر ریڈی ایشن تھراپی کی سہولت موجود ہے، تاہم بڑھتی ہوئی تعداد کے مقابلے میں یہ سہولیات ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے والدین، تعلیمی اداروں اور متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ نوجوانوں کو نشہ آور اور تمباکو مصنوعات سے دور رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے اور ان مصنوعات کی فروخت پر سختی سے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp