LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

آزاد کشمیر اسمبلی میں چوہدری محمد یاسین کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارلیمانی سیٹ اپ مکمل

آزاد کشمیر اسمبلی میں چوہدری محمد یاسین کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارلیمانی سیٹ اپ مکمل

ویب ڈیسک

28-Aug-2026
|

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی میں چوہدری محمد یاسین کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارلیمانی سیٹ اپ مکمل

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے چوہدری محمد یاسین کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چوہدری محمد یاسین اب قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے اور حکومت کے مقابل پارلیمانی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی کے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے کے بعد چوہدری محمد یاسین کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری سے آزاد کشمیر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا پارلیمانی سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp