LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

جماعت اسلامی کا مطالبات منظور نہ ہونے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر تاریخی ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا مطالبات منظور نہ ہونے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر تاریخی ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک

20-Aug-2026
|

تازہ ترین

جماعت اسلامی کا مطالبات منظور نہ ہونے پر 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر تاریخی ہڑتال کا اعلان

پشاور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر تاریخی ہڑتال کی جائے گی اور پورا ملک بند ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوامی دباؤ محسوس کیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کا اعلان کیا گیا، تاہم وقتی کمی نہیں بلکہ پیٹرولیم قیمتوں میں مستقل ریلیف چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں، جبکہ احتجاج کا دائرہ پورے خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے 510 مقامات پر احتجاج کیا ہے اور عوامی جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پر عوام پر ٹیکس اور لیوی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جبکہ حکمران طبقہ اپنی مراعات اور اخراجات کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ فی لیٹر پیٹرول پر بھاری لیوی عوام کی جیبوں پر بوجھ ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ اگر اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تو کارکن پرامن رہیں گے، تاہم اس وقت کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مفادات کی بات کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاہدوں اور بجلی کے بحران کے خلاف بھی عوام کو آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بجلی پیدا نہیں ہوتی، اس کے بھی پیسے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کرنے کے بجائے موجودہ اداروں کا معیار بہتر بنایا جائے اور غریب، متوسط اور امیر طبقے کے بچوں کے لیے یکساں معیاری تعلیم یقینی بنائی جائے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp