LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد خوارج ہلاک، ٹھکانے تباہ

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد خوارج ہلاک، ٹھکانے تباہ

ویب ڈیسک

02-Aug-2026
|

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز، متعدد خوارج ہلاک، ٹھکانے تباہ

خیبرپختونخوا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خوارج کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن "11 گرج" کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا کارروائیوں میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کہ ضلع باجوڑ کے علاقے شاکرو میں خوارج کے ٹھکانوں پر خصوصی آپریشن کیا گیا، جہاں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم بھی ناکارہ بنا کر تباہ کیے، جبکہ آپریشن میں زمینی دستوں کے ساتھ جدید کواڈ کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر مؤثر نظر رکھی جا سکے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp