کوہاٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
لانگ مارچ کے تیسرے روز کوہاٹ میں شرکاء سے مختصر خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کا قافلہ اب پشاور کے بجائے ضلع خیبر جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء کوہاٹ سے ضلع خیبر کی جانب روانہ ہوگئے۔








