LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

21 سابق عالمی کپتانوں کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ

21 سابق عالمی کپتانوں کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

کھیل

21 سابق عالمی کپتانوں کا شہباز شریف کو خط، عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ

دنیا بھر کے 21 سابق ٹیسٹ اور بین الاقوامی کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے طبی معائنے اور مناسب علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سابق کپتانوں نے خط میں سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایسے میڈیکل بورڈ سے مکمل معائنہ ہونا چاہیے جس میں ان کے ذاتی معالجین اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی شامل ہوں۔

خط میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کا معائنہ سپریم کورٹ کی ہدایت کردہ میڈیکل بورڈ کے بجائے سرکاری طبی ٹیم نے کیا۔

سابق کپتانوں نے وزیراعظم سے تین مطالبات کیے ہیں، جن میں عمران خان کا آزادانہ اور مکمل طبی معائنہ، خصوصاً دائیں آنکھ کی مبینہ بینائی میں کمی کا جائزہ، ہفتہ وار خاندانی ملاقاتوں کی بحالی اور ڈاکٹروں کی سفارشات کے مطابق فوری علاج شامل ہے۔

خط پر مائیکل ایتھرٹن، سنیل گواسکر، ایڈم گلکرسٹ، کپل دیو، عمران خان کے سابق ساتھی و حریف سمیت دنیا کے معروف سابق کپتانوں نے دستخط کیے ہیں۔

سابق کرکٹرز نے واضح کیا کہ وہ یہ اپیل کسی سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ کرکٹ کے میدان میں عمران خان کے سابق ساتھیوں اور حریفوں کی حیثیت سے کررہے ہیں اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

یہ چھ ماہ کے دوران سابق عالمی کپتانوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کی صحت کے معاملے پر دوسرا خط ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp