راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوسل مینڈس کررہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کا آخری مقابلہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ہوا تھا، جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تاہم پاکستان میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری دوطرفہ ٹی 20 سیریز 2019 میں کھیلی گئی تھی، جس میں سری لنکا نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔








