LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

پہلا ٹی 20: صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز، سری لنکا کو شکست، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پہلا ٹی 20: صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز، سری لنکا کو شکست، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

اسپورٹس ڈیسک

09-Oct-2026
|

تازہ ترین

پہلا ٹی 20: صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز، سری لنکا کو شکست، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

راولپنڈی: پاکستان نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کا 183 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ معاذ صداقت نے 50 رنز بنا کر نصف سنچری اسکور کی۔

فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب نے 8 اور حسن نواز نے ایک رن بنایا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp