LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

بیروزگاری اور مالی تنگدستی سے پریشان نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

بیروزگاری اور مالی تنگدستی سے پریشان نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

ویب ڈیسک

02-May-2026
|

شہر قائد

بیروزگاری اور مالی تنگدستی سے پریشان نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں معاشی ، مالی تنگدستی اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 2 بہنوں نے اکلوتے بھائی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لانڈھی کے علاقے چراغ ہوٹل کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 26 سالہ محمد انس ولد محمد فاروق کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او لانڈھی کے مطابق متوفی یتیم اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس مکان میں وہ اپنی والدہ اور 2 بہنوں کے ساتھ رہتا تھا وہ کرایے کا ہے جبکہ متوفی نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی جبکہ وہ کام کی تلاش میں بھی رہتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ روزگار کا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا، گھر کے معاشی اور مالی حالات سے تنگ متوفی کی والدہ نے انس کو کام نہ کرنے پر ڈانٹا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے کمرے میں جا کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp