LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کراچی میں ٹریفک قوانین سخت، شارع فیصل پر رفتار کی نئی حد مقرر

کراچی میں ٹریفک قوانین سخت، شارع فیصل پر رفتار کی نئی حد مقرر

ویب ڈیسک

02-May-2026
|

شہر قائد

کراچی میں ٹریفک قوانین سخت، شارع فیصل پر رفتار کی نئی حد مقرر

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی جبکہ ہیوی ٹریفک کے لیےحد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر گاڑیوں کے لیے نئی حد رفتار مقرر کردی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شارع فیصل پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے حد رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کے لیے حد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم سڑکوں پر کاروں اور موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھٹنہ مقرر کی گئی تھی جبکہ شہر بھر میں ہیوی ٹریفک کی حد رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہی مقرر اور برقرار رکھی گئی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp