سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد ناصر سپردخاک، عمائدین شہر کی شرکت

اسٹاف رپورٹر
شہر قائد

کراچی پریس کلب کے ممبر و سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد ناصر گذشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم محمد ناصر کی نماز جنازہ جامع مسجد غوث الاعظم لکھنو سوسائٹی کورنگی میں ادا کی گئی جس بعد تدفین بھی کورنگی قبرستان میں کی گئی۔

نماز جنازہ میں مرحوم کے بیٹوں ، بھائیوں ، رشتہ داروں سمیت مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد، مسلم لیگ (ن) کراچی کے سینئر نائب صدر حاجی شرافت اکاخیل، ضلع ملیر کے صدر و بلدیہ عظمیٰ میں پارلیمانی لیڈر فیروز خان، آل برادری قومی موومنٹ کے چیئرمین اخلاق سونی، سینئر صحافی مختار عاقل ، سیکرٹری پریس کلب اسلم خان ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری لیاقت کشمیری ، سابق صدر پریس کلب امتیاز خان فاران، سابق سیکرٹری پریس کلب رضوان بھٹی، شاہد غزالی، شجاعت علی عطاری ، محمود قادری ، سید اطہر حسین ، اطہر جاوید صوفی، عارف ہاشمی، فصیح الدین ، وسیع قریشی، ذوالفقار احمد ، پیپ کے صدر محمد جمیل، جنرل سیکریٹری نعمان نظامی، آصف راٹھور ، شعیب احمد ، آصف جئے جا، محمد بیگ، بہزاد خان، لئیق عالم کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، صحافتی تنظیموں سے وابستہ رہنماؤں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی-

اس موقع پر جنازے میں شریک ہونے والوں نے مرحوم محمد ناصر کے صاحبزادوں اور بھائیوں سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔
نمایاں خبریں
کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

کراچی میں ٹریفک قوانین سخت، شارع فیصل پر رفتار کی نئی حد مقرر

گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات، کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے فیصلوں کا عندیہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally