گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات، کھیلوں کے فروغ کیلئے بڑے فیصلوں کا عندیہ

ویب ڈیسک
تازہ ترین

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی ملازمت اور ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے لیے وزیراعظم سے بات کی جائے گی، قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر ہاکی کپ سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد اور اسپورٹس آرگنائزرز اینڈ جرنلسٹس ایوارڈ کا اجراء جلد کیا جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، اسپورٹس آرگنائزرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
گورنر سندھ نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کی دعوت قبول کرلی، وفد کی قیادت کے ایچ اے کے چیئرمین و سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گلفراز احمد خان کررہے تھے، وفد میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل و سینئر صحافی اصغر عظیم، اولمپئن افتخار سید، ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد، کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ارشد حسین، خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم سمیت دیگر شامل تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، کھیل اور کھلاڑی کی ہر ممکن مدد کریں گے، خواہش ہے کہ ماضی کی طرح وفاقی اور صوبائی محکمے ایک بار پھر کھیلوں کی سرپرستی کریں۔
وزیراعظم ملک میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کا حکم دے چکے ہیں،وزیراعظم سے جلد ملاقات کرکے تازہ ترین صورتحال پر بات کی جائے گی، اس موقع پر گورنر سندھ کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری سو وینیئرز بھی پیش کیے گئے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

14 نکاتی معاہدے پر مشاورت ، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات بحال ہونے کا امکان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally