LogoTuesday, May, 19, 2026

News Point PK

ڈیل نہیں انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کے فیصلے میرٹ پر ہوں، اسد قیصر

ڈیل نہیں انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کے فیصلے میرٹ پر ہوں، اسد قیصر

ویب ڈیسک

19-May-2026
|

تازہ ترین

ڈیل نہیں انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کے فیصلے میرٹ پر ہوں، اسد قیصر

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے فیصلے میرٹ پر ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانئ پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے ہیں، ہم جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے 4 نکات کو تسلیم کیا، پارلیمانی پارٹی نے تحریک کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ آ رہا ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے منظور نہیں ہونے دیں گے، ایمان مزاری سمیت سیاسی قیدیوں سے ظلم روا رکھا گیا ہے اور اپوزیشن کی آوازیں بند کی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے، نااہلی سے خارجہ پالیسیاں بنائی گئی ہیں، خیبر پختون خوا میں صنعتیں بند ہوتی جا رہی ہیں۔

اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، آٹے، گیس اور سی این جی کی بندش کو ختم کیا جائے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp